اورایران کی فضاگھنٹوں اسرائیل مردہ باداورامریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔دنیا کے مختلف ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی اس موقع پرموجودتھے ۔آج عالمی یوم القدس کے موقع پرملت ایران نے ایک بارپھر مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اپنی یکجہتی کا بھرپور اظہارکیا ۔ تہران میں سب سے بڑا جلوس نکالاگيا جسمیں دسیوں لاکھ افراد نےشرکت کی ۔ جلوس کےاختتام پرایک قرارداد پاس کي گئي جسمیں صہیونی ریاست کے خلاف جد وجھد جاری رکھنے، مزاحمت کے محاذ کے اتحاد اور تحریک انتفاضہ کی حمایت پرزوردیاگياہے ۔اس قرارداد میں کہاگیا ہےکہ ایران کی قوم مسلمانوں کے درمیان ہرطرح کے فتنوں اور تفرقے کی مذمت کرتی ہےاورافغانستان ، عراق قدس شریف اور فلسطین سے بیرونی قبضے کے خاتمے کا پرزورمطالبہ کرتی ہے ۔ اس قرارداد میں آیا ہےکہ بیت المقدس کوآزادکرانے کا واحد راستہ پائداری و استقامت ہے ۔ اورہم فلسطینی کی مزاحمت اور تحریک انتفاضہ کی پوری حمایت کرتے ہيں ۔ملت ایران کی اس قرارداد میں صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام بالخصوص غزہ پرصہیونی ریاست کی بائيس روزہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئي ہے ۔یادرہے آج ساری دنیا میں یوم قدس کے جلوس نکالے گئے اور ملت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا گيا۔ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی نے امام خمینی رہ جمعۃ الوداع کوعالمی یوم قدس اعلان کرکے پوری دنیاکے بیدارضمیرانسانوں کوعصرحاضرکے سب سے اہم مسئلہ یعنی مسئلہ فلسطین کی جانب متوجہ کردیا اوراس کے بعد ہرسال پوری دنیا میں فلسطینیوں کی حمایت اورصہیونی ریاست کے خلاف مذمت میں لوگ عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت کرتے ہیں ۔ایران کے ساتھ ساتھ آج دنیا کے گوشہ وکنارمیں بھی بھی عالمی یوم قدس کی ریلیاں نکالی گئیں جن میں نہ صرف مسلمان بلکہ بیدارضمیرانسانوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اورصہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف آوازبلند کی اوربیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کیا لبنان، پاکستان ،بنگلہ دیش، ہندوستان اوراسی طرح انڈونیشیاء ملائیشیا اوریورپ وامریکہ اورافریقہ کے بہت سے ملکوں میں عالمی یوم قدس کے جلوس نکالے گئے ۔جس میں بڑی تعداد ميں لوگوں نے فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی کا اظہارکیا ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ہرسال عالمی یوم القدس صہیونی اورسامراجی طاقتوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بن کرآتا ہے اوردنیا کے گوشہ وکنارمیں فلسطینیوں کے حق میں اورصہیونی جلادوں کے خلاف اٹھنےوالی آوازوں سے صہیونی اورسامراجی ایوانوں میں لرزہ طاری ہوجاتا ہے ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 167305
آج پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم قدس کی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے جنمیں کروڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔