اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پولیس شہید سلیمانی اور فخری زادہ کے قتل کے مجرموں کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔
جنرل مہدی حاجیان نے کہا کہ ایران نے شہید فخری زادہ کے قتل کے چار مجرموں کے لئے ریڈ نوٹس کی درخواست کو پیش کر دیا ہے اور اس کے علاوہ (شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے 9 مجرموں کے لئے) بین الاقوامی پولیس کی جانب سے ریڈ نوٹس کا دفاعی بل بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری جان لے کہ ایران منظم جرائم کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے ، جبکہ آمرانہ حکومتیں ہم پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲