اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس اور اصغریہ تحریک کی جانب سے شہید سردار قاسم سلیمانی و شہید ابو مھدی المھندس کی پہلی برسی کے موقع پہ 3جنوری کو بروز اتوار کنڈیارو سٹی میں شہداء مدافعین حرم کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں علمائے کرام و دانشور حضرات خطاب کریں گے، علمائے کرام میں حجت الاسلام مولانا سید اختیار حسین نقوی، پروفیسر سید جعفر حسین نقوی، مولانا محمد عسکری ہاشمی شامل ہیں، جب کہ خصوصی خطاب اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی اور اصغریہ تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری قمرعباس غدیری کریں گے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی شہرت آفتہ انقلابی نوحہ خوان شاہد حسین بلتستانی بھی شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲