اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ مہینوں میں ایران اور ای سی او کے درمیان تجارت کا حجم 5 ارب اور 762 ملین اور 935 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
سید روحالله لطیفی نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے پہلے 8 مہینوں میں ایران اور اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کی شرح 5 ارب 762 ملین 935 ہزار ڈالر ( 10 ملین اور 911 ہزار اور 727 ٹن ) سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔
ای سی او کے ممبران میں 10 ممالک بشمول ایران ، ترکی ، پاکستان ، آذربائیجان ، قازقستان ، ترکمنستان ، کرغزستان ، ازبکستان ، تاجکستان اور افغانستان شامل ہیں جو ہمارے ملک کو ان تمام ممالک کے ساتھ تجارت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲