اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ واشنگٹن پوسٹ نے ایک سینئر امریکی عہدے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کا ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ایران کو یہ بات بتا دی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا ، "یقینی طور پر کوئی معلومات نہیں ہیں جو یہ بتائیں کہ اسرائیل کے علاوہ کسی دوسرے کا کام تھا۔
امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کسی بھی صورت میں صہیونی ریاست کے ذریعے چھیڑی گئی علاقائی جنگ میں گھسنے کی خواہش نہیں رکھتی۔
اس سے قبل ، ایک مغربی انٹیلیجنس اہلکار نے واضح طور پر کہا تھا کہ ایران کے جوہری اور دفاعی سائنسدان ، محسن فخری زادے کا قتل صیہونی حکومت کا ایران کے جوہری پروگرام کو سبوتاژ کرنے کا ایک دیرینہ منصوبہ تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲