اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیر انٹلیجنس نے اسرائیلی فوج سے وابستہ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی جوہری اور دفاعی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کی مذمت پر یوروپی یونین کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
آرمی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی انٹلیجنس وزیر "ایلی کوہن" نے یوروپی یونین کی مذمت کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ ایران کے جوہری عزائم اور جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں سے واقف ہیں۔
انہوں نے یورپی یونین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: "ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ ایک بار پھر کسی مسئلے کو نظرانداز کر رہے ہیں۔"
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں اسرائلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ایرانی سائنسداں کے قتل میں ملوث ہونے کی طرف اشارہ نہ کرتے ہوئے کہا کہ " اس کا مٹ جانا علاقے اور دنیا کے لیے مفید ہے"۔
خیال رہے کہ شہید فخری زادے کے دھشتگردانہ قتل کی دنیا کے کئی ممالک منجملہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲