9 ستمبر 2016 - 11:51
حلب میں جیش الفتح کا سرغنہ ہلاک

جیش الفتح دہشت گرد گروہ نے ایک بیان میں اپنے سرغنہ ابوعمر سراقبی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ المیادین ٹی وی نے جمعرات کو اپنی بریکینگ نیوز میں تفصیلات کا ذکر کئے بغیرجیش الفتح کے سرغنہ کی ہلاکت کی خبر دی تھی - اس خبر کے سامنے آنے سے چند گھنٹے پہلے ادلب کے مضافات میں فتح الشام دہشت گرد گروہ کے اجلاس پر فضائی حملوں اور اس گروہ کے چند دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبریں ملی تھیں- فتح الشام وہی النصرہ محاذ ہے کہ جس نے القاعدہ سے علیحدگی کا دعوی کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے-


۔۔۔۔۔۔۔

/169