اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی نے خبردی ہے کہ یمنی خواتین نے جمعرات کو صنعا میں ایک مظاہرہ کرکے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی - مظاہرے میں شریک خواتین نے سعودی جارحیتوں کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ کی جانب سے سعودی فوجی ٹھکانوں پرکئے جانے والے حملوں کی حمایت کا اعلان کیا -
یمنی خواتین ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھیں جن پر لکھا تھا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر حملے تیز کئے جائیں - اس درمیان سعودی عرب نے اپنے وحشیانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کے مختلف شہروں پر جمعرات کو بھی بمباری کی - سعودی عرب کے طیاروں کے ساتھ ساتھ سعودی توپخانوں نے بھی شمالی صوبے صعدہ کے علاقوں آل مقنع اور آل الشیخ پر حملے کئے ہیں - دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے بھی سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں سعودی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲