اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار سامی السودانی نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ دس لاکھ ایرانی زائرین زیارت عرفہ کے پروگرام میں شرکت کے لئے عراق پہنچ چکے ہیں-
السودانی نے کہا کہ اب تک صرف زرباطیہ - مہران سرحد سے دس لاکھ ایرانی زائرین عراق میں داخل ہو چکے ہیں- انھوں نے کہا کہ ایرانی زائرین اس سال کربلائے معلی میں حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل العباس علیھماالسلام کے حرم میں حاضر ہو کر زیارت عرفہ پڑھیں گے-
آل سعود کے ہاتھوں حج کی عبادت سے محروم کردیئے جانے والے ایرانی عازمین حج نے کربلائے معلی پہنچ کر زیارت عرفہ پڑھنے کا پروگرام بنایا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169