اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اعلی سطح اطالوی عسکری وفد اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل 'حبیب الله سیاری' نے ایک ملاقات کے دوران باہمی تعاون بڑهانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.
اطالوی فوج کے تعلقات عامہ اور آپریشنز کے کمانڈر ایڈمرل 'رابرٹو کیاماچلا' پانچ رکنی اٹلی کے عسکری وفد کی قیادت کر رہے ہیں.
نیول ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی اس نشست کے دوران فریقین نے ایران اور اٹلی کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی.
اطالوی فوجی وفد کا دورہ ایران بده کے روز تک جاری ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲