اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی باشندوں نے یمن کے عوام پرسعودی عرب کے وحشیانہ حملوں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے- یمنی عوام نے عام شہریوں پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے بند کئے جانے اور اس ملک کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-
ایک یمنی باشندے نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون ہمیشہ عراق، شام اور یمن کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار تو کرتے ہیں لیکن اس کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاتے بلکہ انہوں نے تو سعودی عرب کا نام یمن میں بچوں کے قاتل ملکوں کی فہرست سے بھی نکال دیا ہے-
ایک اور یمنی شہری نے کہا کہ اقوام متحدہ یمن پر جاری حملوں میں شریک ہے- اس ادارے نے یمن کا محاصرہ ختم کرنے اور یمنی عوام کے خلاف ہوائی حملے اور جارحیتوں کا سلسلہ بند کئے جانے کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق یمنی عوام کو توقع تھی کہ اقوام متحدہ یمن کے سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے گا لیکن یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس ادارے نے سعودی جارحیتوں کے خلاف صرف بیان جاری کرنے پر ہی اکتفا کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲