4 ستمبر 2016 - 05:44
شامی فوج نے صوبہ حماہ میں ایک سو بیس دھشتگردوں کو کیا ہلاک

شامی فوج نے اس ملک کے صوبہ حماہ میں ایک سو بیس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ایک باخبر فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ شام کی فوج نے شمالی حماہ میں چالیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کی متعدد گاڑیوں اور ٹینکوں کو بھی تباہ کردیا -

شامی فوج نے اسی طرح صوبہ حماہ کے علاقے خطاب میں بھی دہشت گردوں کی دس گاڑیوں کو تباہ اور بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

شامی فوج نے ہفتے کے روز سہ پہر کو معردس نامی علاقے میں  دہشت گردوں کی سپلائن لائن پر، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کرکے ساٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا -

شام کی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بھی شمالی حماہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے-

سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے گذشتہ چند دنوں سے صوبہ حماہ کے شمالی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے-

شامی فوج نے گذشتہ دو دنوں کے دوران پیشقدمی کرتے ہوئے معردس جیسے بعض علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- اس وقت بھی ان علاقوں میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲