2 ستمبر 2016 - 09:57
اسرائیل کی نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری

اسرائیل نے مغربی پٹی میں284 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے مغربی پٹی میں284 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے میں284 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ مزید 179 عمارتوں کے تعمیراتی پرمٹس جاری کردیئے۔
اسرائیل ان اقدامات پرامریکہ نے پہلی بارکڑی تنقید کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایسی ناجائز تعمیرات کی منظوری دی ہے جو اس کے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسراغيل کے امریکہ اور سعودی عرب دو اہم اتحادی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169