اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سمندری امن و امان کو برقرار رکهنے میں ایران کامیاب رہا ہے اور گزشتہ چند سالوں میں ایران نے بین الاقوامی سمندر میں 3200 تجارتی کشتیوں کو تحفظ فراہم کیا ہے.
ان خیالات کا اظہار رئیر ایڈمرل 'حبیب اللہ سیاری' نے جمعرات کے روز 'نوشہر' میں سمندری ٹیکنالوجی کی نمائش کے موقع پر منعقدہ کانفرنس کے شرکاء سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
نیوی کمانڈر سیاری نوشہر میں منعقد ہونے والی سمندری انڈسٹریز اور نیویگیشن نمائش میں شرکت کے لئے موجود ہیں.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کہ ایرانی بحریہ نے ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.
بین الاقوامی سمندر بالخصوص خلیج عدن میں ایرانی بحریہ کی طاقتور موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی نیول سیکورٹی فورسز تجارتی جہازوں کو خطرناک علاقوں میں محفوظ راستہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ سمندری مواقع کا استعمال کرنے پر قائد اسلامی انقلاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایرانی بحریہ مکران اور چابہار سواحل میں ہر وقت طاقت کے ساته موجود ہے اور تحفظ اور امن کے لئے اپنی بهرپور طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے.
ایڈمرل حبیب سیاری نے کہا کہ سمندر میں اس وقت مکمل سیکورٹی برقرار ہے اور جو عناصر ایران کے پانیوں کی سیکورٹی کو متاثر کرنے کی سازش کر رہے تهے وہ بہت مایوس ہوئے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی امن و استحکام بالخصوص سمندری سیکورٹی برقرار کرنے میں موثر اقدامات کر رہا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲