29 اگست 2016 - 16:58
ایران نے امریکی ڈرون کو ملک کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی خبردار ر دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر نے ایران کی مشرقی سرحد کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی ایک ڈرون طیارے کو سخت انتباہ دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے امریکہ کے ڈرون طیارے کو ایران کی مشرقی سرحد کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی سخت خبردار کر دیا- تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا یہ ڈرون طیارہ غالبا افغانستان سے ایران میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن ایران کے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے انتباہ کے بعد امریکی ڈرون طیارے نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا- بعض خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ امریکی ڈرون طیارہ، افغانستان کے شہر قندھار میں امریکی فوجی اڈے سے اڑا تھا اور ایران کی فضائی حدود سے صرف بتیس کلومیٹر دور رہ گیا تھا کہ اسی وقت ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسے سخت انتباہ دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲