29 اگست 2016 - 16:36
ایران،جنوبی کوریا ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مرکز کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مرکز کا آغاز کر دیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مرکز کا آغاز کر دیا گیا.

ایرانی صنعت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور صنعتی پارکوں آرگنائزیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر علی یزدانی اور جنوبی کوریا کی چهوٹی صنعتوں کی تنظیم کے سربراہ جو یانگ ساپ کی موجودگی میں ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان ٹیکنالوجی ایکسچینج سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا.

جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک جین ہائی کے دورہ اسلامی جمہوریہ ایران کے موقع پر اس ٹیکنالوجی ایکسچینج سینٹر کے قیام کے معاہدے پر دستخط کئے گئے.

علی یزدانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی کوریا چوتهی ایشیائی اور 11ویں عالمی اقتصادی طاقت ہے جس کی 99 فیصد چوٹهی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایران،جنوبی کوریا ایکسچینج سینٹر کے قیام سے دونوں ممالک کی چوٹهی اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں تعلیمی، تربیتی، مارکیٹنگ اور تکنیکی شعبوں کی معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے گا جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا.

اس موقع پر جنوبی کوریا کی چهوٹی صنعتوں کی تنظیم کے سربراہ جو یانگ ساپ نے کہا کہ ان کے ملک میں 3500 چوٹهی اور درمیانے درجے کی صنعتیں کام کر رہی ہیں.

انہوں نے کہا کہ وہ صنعتیں جن کی آمدنی 50 ملین ڈالر ہو ان کو چوٹهی صنعتیں اور وہ جن کی آمدنی 150 ملین ڈالر ہو ان کو درمیانی صنعت کہا جاتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲