اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے مناواں کے قریب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ چاروں دہشت گرد سنہ دو ہزار آٹھ کو علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ بم دھماکے اور سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ہیں۔ فرار ہونے والے تین دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری اور پاک کالونی میں پولیس نے کارروائیاں کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور لوٹی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ، منشیات اور لاکھوں روپے کی رقم برآمد کرلی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲