27 اگست 2016 - 16:10
مغربی دنیا کی اصل مشکل حقیقی اسلام سے ناآشنائی: ڈاکٹر لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مغربی دنیا کی اصل مشکل حقیقی اسلام سے اس کی عدم واقفیت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرلاریجانی نے فرانسیسی پارلیمنٹ میں مذہبی تعلیم کے امور کے کمیشن کے سربراہ پیر لوری سے ملاقات میں کہا کہ مغربی ملکوں کی اصل مشکل یہ ہے کہ وہ حقیقی اسلام کو صحیح طریقے سے نہیں پہچانتے- انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مغربی ممالک، دین اسلام کی حقیقی ماہیت کا صحیح طریقے سے مطالعہ کریں اور اسلام کے بارے میں اپنے نظریات کی اصلاح کریں- اس ملاقات میں فرانسیسی پارلیمنٹ میں مذہبی تعلیم کے امور سے متعلق کمیشن کے سربراہ پیر لوری نے بھی فرانس میں مذہبی اور دینی تعلیمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲