27 اگست 2016 - 15:33
ترکی نے خاتون پولیس کو اسکارف باندھنے کی اجازت دے دی

ترکی کی حکومت نے اپنے ملک میں خاتون پولیس اہلکاروں کو پہلی بار اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران اسکارف اور اسلامی پردے میں رہ سکتی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترک حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خاتون پولیس اہلکار ڈیوٹی کے اوقات میں اپنے یونیفارم میں اسکارف کا استعمال کرسکتی ہیں اور اسکارف، پولیس کی کیپ کے نیچے باندھ سکتی ہیں- اس حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ البتہ اسکارف کا رنگ پولیس یونیفارم کے ہی رنگ کا ہونا چاہئے- یہ حکمنامہ ترکی کے سرکاری روزنامے میں شائع ہوا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ حکم شائع ہوتے ہی  نافذ العمل بھی ہے- اس سے پہلے دو ہزار دس میں ترکی کی یونیورسٹیوں میں طالبات کے پردے پرعائد پابندی اٹھالی گئی تھی جبکہ ترکی کے سرکاری اسکولوں میں بھی طالبات کے اسلامی حجاب پر عائد پابندی دو ہزار تیرہ اور چودہ میں اٹھالی گئی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲