اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ریو اولمپک دو ہزار سولہ کے مقابلوں میں شریک ایرانی کھلاڑیوں کے دستے کی وطن واپسی پر اپنے ایک پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا: ریو اولمپک میں ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ اور ایرانی عوام کے دل کو شاد کرنے پر، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے عالمی مقابلوں میں ایران کی باپردہ خواتین کھلاڑیوں کے حجاب کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی خواتین نے حجاب کے ساتھ ایرانی دستے کی عزت اور عظمت کو چار چاند لگا دیئے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا: میں میڈل حاصل کرنے والوں، میڈل حاصل نہ کرنے والوں اور ناانصافی کا شکار تمام پہلوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انھیں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ ریو اولمپک دو ہزار سولہ میں ایران کے دستے نے سونے کے تین، چاندی کا ایک اور کانسی کے چار تمغے حاصل کئے اور پچیسویں نمبر پر رہا۔
۔۔۔۔۔
/169