22 اگست 2016 - 18:45
پاکستانی سرحد سے 25 ٹن منشیات ضبط: ایرانی کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی فورسز کے کمانڈر نے کہا کہ انسداد منشیات فورسز نے گزشتہ چار مہینوں میں پاکستانی سرحد کے قریب 25 ٹن اور افغان سرحد پر 3.5 ٹن منشیات ضبط کی ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی فورسز کے کمانڈر نے کہا کہ انسداد منشیات فورسز نے گزشتہ چار مہینوں میں پاکستانی سرحد کے قریب 25 ٹن اور افغان سرحد پر 3.5 ٹن منشیات ضبط کی ہیں.

یہ بات سرحدی پولیس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل 'قاسم رضائی' نے پیر کے روز پراسیکیوٹرز اور اینٹی نارکوٹیکس فورس اتهارٹی کے حکام کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساته گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران کے جنوبی خراسان اور خراسان رضوی صوبوں اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں انسداد منشیات کے عمل کامیابی سے جاری ہے اور گزشتہ سال سے کئے جانے والے موثر اقدامات کے ذریعے افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کافی حد تک کم ہوگئی ہے.

انہوں نے پاکستان کے ساته سرحدی علاقوں کے معاملے پر سفارتکاری اور مشترکہ آپریشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بهی افغان فورسز کی طرح سرحدی امور پر اپنی ذمہ داری پر قائم ہوں.

انہوں نے مزید کہا کہ آج سمندری راستوں سے بهی منشیات کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس سے نمٹنے کے لئے سمندری فورسز اور میری ٹائم اتهارٹی کو مزید ہوشیار رہنا ہوگا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲