اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاعجنرل حسین دہقان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ تین برسوں کے دوران ایران کی دفاعی صنعت میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کمیت اور کیفت کے اعتبار سے ہماری دفاعی صنعت میں نمایا پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ پیر کے روز تہران میں دفاعی مصنوعات کی ایک نمائش کے موقع اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ہم نے جو حکمت عملی اختیار کی اس کے نتیجے میں دفاعی صنعت میں نمایا پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیت اور کیفت کے اعتبار سے حاصل ہونے والی یہ ترقی اور پیشرفت بہت زیادہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بائیکاٹ اور پابندیوں کے باوجود مسلح افواج وسائل سے لیس کرنے اور فوجی بنیادوں کی تقویت کے لئے کافی بڑے قدم اٹھائے گئے ہیں۔ جنرل حسین دہقان نے کہا کہ اس وقت ایران میں ایک ہزار نالج بیسڈ کمپنیاں اور سو یونیورسٹیاں دفاعی بنیادوں کی تقویت اور دشمن سے حملہ کرنے کی صلاحیت کو سلب کرنے کے لئے مسلح افواج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ جنرل حسین دہقان نے کہا کہ مملکت کا دفاع ایک ایسا موضوع ہے جو کسی خاص گروہ یا پارٹی سے مربوط نہیں بلکہ قومی اہیمت کا حامل ہے، لہذا یہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ اس مہم میں اپنا کردار ادا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲