21 اگست 2016 - 14:13
ایران؛ دفاعی صنعت کے قومی دن پر ’’باور۳۷۳‘‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کی رونمائی

صدر حسن روحانی نے دفاعی صنعت کے قومی دن کے موقع پر ایران کے اندر تیار ہونے والے "باور 373" ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کی رونمائی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اندرون ملک تیار ہونے والے اس دفاعی نظام کی تیاری کا کام 2007  میں شروع کیا گیا تھا اور ایران کی مسلح افواج کے ماہرین اسے روس کے ایس-300 دفاعی نظام کا ہم پلہ قرار دیتے ہیں۔ ایران میں 22 اگست کو دفاعی صعنتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پرایران کے اندر تیار ہونے والے دفاعی نظاموں اور آلات کی نمائش بھی کی جاتی ہے۔ دفاعی صنعتوں کے قومی دن کی خصوصی تقریب میں صدر حسن روحانی کے علاوہ اعلی سول اورفوجی حکام بھی شریک تھے۔ صدر حسن روحانی نے اس موقع پر فضائی دفاع سے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کیا اور اس موقع لگائے جانے والے مختلف اسٹالوں کا قریب سے مشاہدہ کیا جن میں لڑاکا، ٹرانسپورٹ اور ڈرون طیاروں نیز ہیلی کاپٹروں کی تیاری سے متعلق اسٹال شامل ہیں۔ صدر حسن روحانی نے اس موقع پر ایران میں تیار کیے جانے والے ٹربو جیٹ انجن کی رونمائی کی۔ صدر حسن روحانی نے دفاعی صعنتوں کے موقع پردن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک پھر کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کا حصول ایران کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ صدر نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے حصول میں ایران کی سب ہی قوتوں اوراداروں خاص طور سے ایران کی وزرات دفاع نے بہت موثر کردار ادا کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲