اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے شہر غازی انتیپ میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے دھماکے میں ۵۰ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ۹۴ زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترکی کے حکومتی عہدیداروں نے کہا کہ یہ دھشتگردانہ حملہ داعش کا کام ہی ہو سکتا ہے۔
شہر غازی انتیب کے گورنر کے کہنے کے مطابق اس خودکش حملے میں ۵۰ افراد جانبحق اور ۹۴ زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شادی ایک بڑے کرد خاندان میں تھی اور مارے جانے والے زیادہ تر افراد بھی اسی ایک ہی گھرانے کے تھے۔
تاہم کسی دھشتگرد ٹولے نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
رپورٹس کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر داعش کی جانب سے کیا گیا کیوں کہ جس علاقے میں دھماکہ ہوا ہے وہاں سنی کردوں کی اکثریت ہے اور شادی میں بھی بڑی تعداد میں کرد کمیونٹی کے افراد موجود تھے۔










۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲