19 اگست 2016 - 06:50
افغان فضائیہ کے جوانوں کو بیرون ملک تربیت دی جا رہی ہے

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فضائیہ کے جوانوں کو بیرون ملک تربیت دی جا رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا ہے کہ فضائیہ کے مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے افغان فضائیہ کے تین سو فوجی اہلکار، ہندوستان، اٹلی، امریکہ، جمہوریہ چیک، متحدہ عرب امارات اور چین میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کے خلاف مہم میں افغان فضائیہ، اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

.......

/169