اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بوکوحرام دہشت گرد گروہ کے خلاف یہ کارروائی شمالی کیمرون میں نائیجیریا کی سرحد کے قریب واقع علاقے فوتوکل میں انجام پائی۔ شمالی کیمرون کے علاقائی فوجی کمانڈر بوبا دبی کریو کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں بوکوحرام دہشت گرد گروہ کے ستّائیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ دس دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس فوجی کمانڈر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس کارروائی میں فوجی اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
.......
/169