17 اگست 2016 - 18:36
"ایران ترکی روس" تعاون شام میں حکومت کی رٹ قائم کرنے میں موثر واقع"ایران ترکی روس" تعاون شام میں حکومت کی رٹ قائم کرنے میں موثر

"ایران ترکی روس" تعاون شام میں حکومت کی رٹ قائم کرنے میں موثر واقع ہوسکتا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشیخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹراٹیجک انسٹیوٹ کے سربراہ "ڈاکٹر علی اکبر ولایتی" نے شام میں حکومت کی رٹ قائم کرنے میں ایران، ترکی، روس کے درمیان تعاون کو موثر قرار دیا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بدھ کے روز تہران میں ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ شام کے تعلق سے تہران ماسکو انقرہ تعاون شام کے بٹوارے کی روکتھام کرنے کے علاوہ شام سے دہشت گردوں اخراج کا پیش خیمہ واقع ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران نے اس سلسلے میں کھل کر اس بارے میں اپنا موقف بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ترکی کے سلسلے میں ایران کا موقف اسٹراٹیجک ہے اس لئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی عوامی اور جمہوری حکومتوں کی حمایت پر استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران فوجی بغاوت کا مخالف رہا ہے اور اسی بنا پر ایران کی جانب سے صدر اردوغان کی عوامی حکومت کی حمایت کرنا فطری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ایران کے وزیرخارجہ نے بھی انقرہ کے دورے کے موقع پر ترکی کی حکومت کو ایران کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ اس حمایت کے نتیجے میں دونوں پڑوسی ملکوں کی حکومتیں مزید ایک دوسرے کے قریب آگئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ملک ایک دوسرے سے قریب آجائیں تو عالم اسلام پر حملہ آور اسلام دشمن طاقتوں اور خودغرض مغربی حکومتوں خصوصا امریکا کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲