اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی لڑائی میں دمشق کے اطراف میں واقع اسٹریٹیجک علاقے حوش نصری کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
مذکورہ علاقہ دمشق کے مضافات میں واقع شہر دوما میں دہشت گردوں کے اہم ترین اڈے میں ان کا آخری دفاعی مورچہ تھا۔ شامی فوج نے اس علاقے میں واقع سرنگوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔ دہشت گرد اسلحہ لانے لے جانے کے لئے ان سرنگوں کا استعمال کیا کرتے تھے۔
شامی فوج نے بدھ کے روز بھی حماہ شہر کے مشرقی مضافات میں دو دیہاتوں کباسین اور زنکیہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔ ایک اور خبر کے مطابق شامی فوج شام کے مغرب میں حمص کے شمالی مضافات میں واقع گاؤن فرحانیہ میں داخل ہونے کی ایک مسلح گروہ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ اس کارروائی میں متعدد مسلح عناصر ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
.......
/169