10 اگست 2016 - 12:20
محمد بن سلمان کو بادشاہت کیلئے بڑی حمایت مل گئی

ابوظہبی کے ولیعہد اماراتی مسلح فورسز کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زاید سعودی ولیعہد اور جانشین کی بادشاہت کی حمایت کی اور انکی قیادت میں سعودی پالیسیوں اور مختلف حادثات کے متعلق انکی رائے اور فیصلوں کی داد دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے ولیعہد اماراتی مسلح فورسز کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زاید سعودی ولیعہد اور جانشین کی بادشاہت کی حمایت کی اور انکی قیادت میں سعودی پالیسیوں اور مختلف حادثات کے متعلق انکی رائے اور فیصلوں کی داد دی۔

انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان اپنی بھاری ذمہ داریوں کے باوجود مختلف ذمہ داریاں نبھانے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا بخوبی اظہارکیا ہے۔ان ذمہ داریوں میں سے اتحادی فوج کی سربراہی اور سعودی عرب کی اقتصادی ترقی کیلئے عملی اقدامات شامل ہیں۔یہ سب انکی مستقبل پر نظر کی مضبوطی کو پیش کررہے ہیں۔

محمد بن زاید نے کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ دو سرحدی علاقوں کے حوالے سے اختلافات تھے جن کے بارے میں کامیاب مذاکرات کیے ہیں۔اور کئی اجلاسوں کے بعد طے پایا کہ سعودی عرب اپنی شرائط کے پیش نظر ان علاقوں سے عقب نشینی کرلے گا۔

ابوظہبی کے ولیعہد کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف اپنے سعودی بھائیوں کی حمایت اور مدد کریں گے اور خطے میں موجود کئی سنی شدت پسند تنظیموں اور گروہوں کا مقابلہ کریں گے کیونکہ ہمیں خطے میں ایسے دشمنوں کا سامنا ہے جو سب سے زیادہ خطرناک ہیں لیکن افسوس یہ ہے کہ بعض ہمسایہ ممالک کے ان کے ساتھ بڑے قریبی اور پختہ تعلقات ہیں۔

.......

/169