5 اگست 2016 - 08:50
برلن میں باپردہ خاتون پر حملہ

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک باپردہ خاتون پر حملہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز دارالحکومت برلن میں ایک باپردہ خاتون کو بس سے اترتے وقت زد و کوب کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے بس سے اترتے وقت باپردہ خاتون کا اسکارف اتارنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے خاتون کا اسکارف اتارنے کی کوشش کے بعد خاتون کے منہ پر گھونسا بھی مارا جس پر اس خاتون نے ہاتھ سے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی اور نتیجے میں اس خاتون کا ہاتھ اور چہرہ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف حملوں اور توہین آمیز اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔

/169