اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے بڑے شہربنغازی میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 22افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے شہر بن غازی میں وہابی دہشت گردوں کے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 22افراد جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیموں نے زخمی افر اد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ادھر پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیراو کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
.......
/169