3 اگست 2016 - 11:56
ایمیریٹس کمپنی کے طیارے کے مسافر بال بال بچ گئے+ تصاویر

ہندوستان سے دبئی جانے والی ایمیریٹس ایئرلائن کی پرواز خطرناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر تروندرم سے دبئی جانے والی ایمیریٹس ایئرلائن کے طیارے کو دبئی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کرنی پڑی جس سے طیارے میں آگ لگ گئی- حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر لینڈنگ کرنا پڑی جس کی وجہ سے طیارے میں آگ لگ گئی تاہم طیارے میں سوار تقریبا تین سو مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا- اس واقعے کی سوشل میڈیا پر آنے والی تصویروں میں جہاز سے دھواں نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں دھواں دکھنے کے بعد ہواباز نے ہنگامی طور پر جہاز کو دبئی ہوائی اڈے پر اتارا جس سے جہاز میں آگ لگ گئی- البتہ طیارے سے مسافروں کو فوری طورپر باہر نکال لیا گیا-

۔۔۔۔۔۔۔

/169