2 اگست 2016 - 11:12
ایرانی صدر کا اہم میدانوں میں قومی خودانحصاری اور انقلابی اہداف کے حصول پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت 'حسن روحانی' نے گزشتہ پیر کے روز تہران میں منعقدہ قومی گیس کمپنی کی کانفرنس میں اہم نکات کا تذکرہ کیا جن میں انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کی برآمدات پر دوسروں کا اثر انداز ہونا قومی وقار کے لئے خدشے کی بات ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر نے حالیہ دنوں قومی گیس کمپنی کی 50ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہم شعبوں اور میدانوں میں قومی خودانحصاری وقت کی ضرورت ہے جس کے ساته ہم اپنے انقلابی نظریے کے تحت خودمختاری اور آزادی کے اہداف کو بہتر اندازی میں حاصل کرستے ہیں.

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت 'حسن روحانی' نے گزشتہ پیر کے روز تہران میں منعقدہ قومی گیس کمپنی کی کانفرنس میں اہم نکات کا تذکرہ کیا جن میں انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کی برآمدات پر دوسروں کا اثر انداز ہونا قومی وقار کے لئے خدشے کی بات ہے.

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے جوہری معاہدے کو ایران کی عزت قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ملکی طاقت کا ایک حصہ توانائی شعبے میں خودانحصاری ہے.

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ایرانی تیل کی برآمدات سے ملکی طاقت اور اقتصادی صورتحال مزید مستحکم ہوگی اور قوم کی زندگی میں خوشحالی آئے گی.

انہوں نے کہا کہ انقلاب کا اصل مطلب یہ ہے کہ ہم دوسروں کے سامنے ہاته نہ پهیلائیں اور اہم شعبوں میں خودانحصاری حاصل کرلیں.

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کا مطلب یہ بهی ہے کہ عوامی مینڈت کو طاقت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بیگانہ عناصر کے سامنے سر نہ جهکائیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲