اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرینی ذرائع کے مطابق آل خلیفہ کی جیل مخوف میں حسن جاسم حسن الحایکی نامی ایک بحرینی جوان کی نامعلوم وجوہات کی بنا پر شہادت واقع ہو گئی ہے۔
اس جوان کو منابہ کے جنوبی علاقے عکر میں ہوئے بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں ڈیڑھ ماہ قبل جیل میں بند کیا گیا جبکہ منامہ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ ایک دھشتگردانہ کاروائی تھی۔
حسن حایکی کی مختصر عرصہ جیل میں رہنے کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر موت ہو گئی جس کے بعد بحرین کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی موت مرا ہے۔
اس ملک کے ہیومن راٹس واچ ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں بند کئے جانے والے افراد کو مختلف طریقوں سے سزائیں دی جاتی ہیں بجلی کا کرنٹ لگایا جاتا ہے ان کے ساتھ جنسی تجاوز کیا جاتا ہے جو عام طور پر جوانوں کے لیے ناقابل تحمل ہے۔ اور یہ یہی وہ چیزں ہیں جو بعض اوقات ان کی موت کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲