اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شہر نابلس میں واقع حوارہ پاس کے قریب صیہونی فوجیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والا ایک فلسطینی نوجوان، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہو گیا۔
فلسطین انفارمیشن سینٹرنے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جاری صیہونیت مخالف تحریک انتفاضہ قدس کے دوران دو سو تیس سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اسی مدت کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم سولہ ہزار فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوجیوں کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں نے بھی تینتیس صیہونیوں کو ہلاک کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲