اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی نوجوان خاتون ریاضی دان نے یورپ میں بہترین ریاضی دان کا سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا اور وہ گزشتہ چار سالوں سے یورپی ریاضی دان کا ایوارڈ حاصل کر رہی ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلق رکهنے والی سارہ زاہدی نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں 18 سے 22 جولائی تک 7 یورپی ریاضیات کانگریس میں اعلی یورپی ریاضی دان کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا.
سارہ زاهدی ریاضی سمیت عددی تحلیل اور مجازی کمپیوٹر میں بهی مہارت رکهتی ہیں.
وہ پانی، تیل اور گیس جو کہ آپس میں اچهی طرح مل نہیں سکتے ان کے حوالے سے اپنی تحقیق کر رہی ہیں.
انہوں نے 1992 میں ریاضی کے شعبے میں اپنی قابلیت کی وجہ سے پہلی مرتبہ 5000 یورو کا چیک انعام کے طور پر وصول کیا تها.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲