اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی ذرائع کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ہفتے کی صبح نجران کے سرحدی علاقے میں واقع سعودی عرب کے تین فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملے کر کے تباہ کر دیا۔ اس کارروائی میں سعودی فوج کی تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ یمنی فوج نے ایک اور کارروائی کے دوران سعودی عرب کے سرحدی علاقے عسیر میں واقع ثعبان نامی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا جس کے دوران سعودی عرب کے دو ٹینک تباہ ہو گئے۔ سعودی عرب نے امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت اور بعض علاقائی اتحادیوں کی مدد سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ گذشتہ سال چھبیس مارچ سے جاری سعودی جارحیت کا مقصد یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔ سعودی جارحیت میں عورتوں اور بچوں سمیت ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس غریب اسلامی ملک کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲