اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس میں منعقدہ ہونے والے بین الاقوامی عسکری مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی دسے نے روسی وزیر دفاع کی موجودگی میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا.
ان مقابلوں میں 17 ملکوں سے 57 عسکری دستے شرکت کرہے ہیں.
ماسکو کے مضافات میں واقع عسکری علاقے 'آلابینو' میں جاری بین الاقوامی عسکری مقابلوں کی افتتاح روس کے وزیر دفاع جنرل 'سرگئی شگوئی' کی موجودگی نے کیا.
ان مقابلوں میں شریک 200 اہلکاروں پر مشتمل ایرانی پولیس، بسیج (رضاکار فورس)، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور آرمی کے دستے کی قیادت بریگیڈیئر جنرل 'ولی معدنی' کر رہے ہیں.
ایرانی فوجہ دستہ ان مقابلوں میں دوسرے ملکوں کی افواج کے ساته حصہ لے گا.
ان بین الاقوامی مقابلوں میں ایران سمیت چین، پاکستان، وینزویلا، آرمینیا، سربیا، کویت، کرغستان، تاجکستان، بهارت، بیلاروس، یونان، جمہوریہ آذربائیجان، مصر، نکاراگوا، انگولا اور زمبابوے کی فوجی ٹیمیں شریک ہیں.
تفصیلات کے مطابق؛ ایرانی اہلکار ٹینکس، حملے، ہوابازی، گہرے پانی میں ڈائیونگ اور پهاڑی علاقوں میں اپنی قابلیت دیکهانے کے لئے دوسرے ملکوں کے ساته مقابلہ کریں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲