اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر کی نئی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جا سکیں گے ۔ آزاد کشمیر کے اندر 29 اور پاکستان میں مقیم کشمیریوں کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ ہورہی ہے۔
آزادکشمیر کی نئی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ ہے۔
قانون ساز اسمبلی کے لیےدسویں عام انتخابات کامیدان سج گیا ہے۔ آزادکشمیر اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں،مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی،تحریک انصاف، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی سمیت 26 جماعتیں اور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
قانون سازاسمبلی کے 29 امیدواروں کا انتخاب آزادکشمیر کے عوام کریں گے جبکہ 12 امیدواروں کےلیے پاکستان کے مختلف حصوں میں مقیم کشمیری مہاجرین ووٹ ڈالیں گے۔
سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر عام انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں کرائےجارہے ہیں۔انتخابات کے لئے سامان کی تقسیم کاعمل پاک فوج کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔
مختلف شہروں میں پاک فوج کے جوانوں نے فلیگ مارچ بھی کیا۔کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورالیکشن کے دوران فوج کی تعیناتی اور امن و امان کے حوالے سے جائزہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169