19 جولائی 2016 - 12:22
جنوبی موصل میں عراقی فضائیہ کی داعشی کے ایک اجتماع پر بمباری

عراقی فضائیہ نے موصل کے نواحی علاقے پر حملہ کر کے تیس سے زائد داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں عراقی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی موصل کے علاقے شرقاط میں داعشی دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر بمباری کی ہے۔ اس حملے میں کم سے کم تینتیس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بیان کے مطابق عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسی علاقے میں دہشت گردوں کے کار بم تیار کرنے کے متعدد مراکز کو بھی تباہ کر دیا ہے۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن کے تحت شرقاط اور جنوبی موصل کے دیگر علاقوں میں مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے۔

.......

/169