19 جولائی 2016 - 12:13
مغربی عراق میں کئی اور علاقے داعش  کے قبضے سے آزاد

صوبے الانبار کے علاقے "دولاب" سے داعشی عناصر کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سپاہی کہ جنہیں مقامی قبائل کی حمایت بھی حاصل تھی، صوبے الانبار کے مرکز الرمادی کے علاقے ہیت کے مغرب میں واقع علاقے " دولاب" کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب موصل کے جنوب میں دو مقامات پر ہونے والی جھڑپوں میں داعش سے وابستہ دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں داعش کی متعدد فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی فورس کے فوجی دستے کے کمانڈر" بریگیڈیر عبدالغنی اسدی" نے موصل کی آزادی کے جاری فوجی آپریشن کے پہلے مرحلے کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موصل شہر کے اطراف کے علاقوں کی آزادی اور مواصلاتی شاہراہوں پر کنٹرول جیسے ہمار ے تمام اہداف پورے ہو گئے ہیں اور جلد ہی آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا جائےگا۔

.......

/169