17 جولائی 2016 - 19:26
ترکی میں امریکی فوجی اڈا سیل، بجلی کی سپلائی بھی معطل

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی نے انقرہ میں امریکی فوجی اڈے کی بجلی منقطع کردی گی، جبکہ ہوائی اڈے کو سیل کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی نے انقرہ میں امریکی فوجی اڈے کی بجلی منقطع کردی گی، جبکہ ہوائی اڈے کو سیل کردیا۔ گزشتہ روز ترکی میں فوجیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ میں ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس کو ترکی کی عوام نے صدر رجب طیب اردوگان کی اپیل پر ناکام بنادیا۔ جس کے بعد ترک حکومت نے انقرہ میں قائم امریکی فوجی اڈے کی بجلی کو منقطع کرکے ہوائی اڈے تک رسائی بھی بند کردی ہے۔

ادھر امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈا داعش کےخلاف فضائی حملوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔دوسری جانب ترک حکومت کا کہنا ہے کہ فوجی بغاوت میں امریکہ خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے فتح اللہ گولن کا ہاتھ موجود ہے اور وہی اس سازش کے ذمہ دار ہیں۔

.......

/169