17 جولائی 2016 - 12:42
آرمینیائی پولیس کے ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد کا حملہ اور قبضہ

آرمینیائی پولیس کے ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کرکے اسے اپنے قبضہ میں لےلیا ہے جس کے دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آرمینیائی پولیس کے ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد نے حملہ کرکے اسے اپنے قبضہ میں لےلیا ہے جس کے دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ا
طلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پولیس کے سربراہ کو یرغمال بنالیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقہ کومحاصرے میں لے لیا ہے مسلح افراد نے آرمینیا کے صدر سے عہدے سے مستعفی ہونےے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلح افراد نے حکومت مخالف رہنما جیرازسفیلیان کو بھی جیل سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکار مسلح افراد سے تسلیم ہونے کے لئے مذاکرات کررہے ہیں مذاکرات کی ناکامی کے بعد کارروائی متوقع ہے۔

.......

/169