اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: دہشت گرد گروہ داعش کی نیوز ایجنسی نے اس گروہ کے کمانڈر عمر الشیشانی کے عراق میں ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اعماق نے داعش دہشت گرد گروہ کے ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ شیشانی موصل کے شہر شرقاط میں مارا گیاہے- عمر الشیشانی داعش کا ایک اہم کمانڈر تھا داعش کمانڈر۔ عمر الشیشانی امریکا کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ امریکہ کے بعض حکام کے مطابق ابو عمر الشیشانی داعش کا وزیر جنگ تھا۔
عمر الشیشانی چچنیہ کے علاقے پانکیسی جرج کا باشندہ تھا اور کافی عرصے سے داعش سے منسلک تھا، اسے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کا انتہائی قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا اور وہ داعش میں متعدد اہم فوجی عہدوں پر فائز رہا۔
الشیشانی کی ہلاکت سے متعلق بہت زیادہ خبریں منظر عام پر آچکی ہیں-





۔۔۔۔۔۔۔
/169