اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم مطھر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا (قم) کے شعبہ زایرین غیر ایرانی کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں اردو زبان طلاب و زایرین کے لئے درس تفسیر قرآن کا اھتمام کیا گیا تھا جسکے اختتام پہ مختصر امتحان لینے کے بعد جلسہ شکر و تقسیم انعامات منعقد کیا گیا جسمیں پانچ کامیاب طلبہ کو حرم کی جانب سے نفیس انعامات سے نوازا گیا، اور درس میں تمام شرکت کرنے والوں کو مشھد مقدس کی زیارت کرانے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔
واضح رھے کہ اس درس میں اتحادیہ انجمن ھای ثقافتی طلاب ھندوستان کے صدر استاد تفسیرحجۃ الاسلام و المسمین مولانا سید نصرت علی جعفری صاحب قبلہ (ریسرچ اسکالر تفسیرو علوم قرآن جامعۃ المصطفی العالمیہ قم) نے تدریس فرمائی، جلسہ کے آخر میں دعا کی گئی۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲