12 جولائی 2016 - 08:36
ڈاکٹر طاہرالقادری 13 جولائی کو لندن روانہ ہوں گے

لندن میں پاناما لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی تیار کیا جائیگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری رمضان المبارک میں سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف ہونیوالے دھرنے میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچے تھے، جس کے بعد شہر اعتکاف میں بھی ان کے بیانات کا سلسلہ جاری رہا، عیدالفطر کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری 13 جولائی کو لندن روانہ ہوں گے، لندن میں 3 روزہ قیام کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں پاناما لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی تیار کیا جائیگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری رمضان المبارک میں سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف ہونیوالے دھرنے میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچے تھے، جس کے بعد شہر اعتکاف میں بھی ان کے بیانات کا سلسلہ جاری رہا، عیدالفطر کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے، انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کی جس کے بعد اب 13 جولائی کو وہ قطر ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لندن میں موجودگی کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری کا اچانک 3 روزہ دورہ معنی خیز ہے، لندن میں دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ممکنہ طور پر ہو سکتی ہے جس میں حکومت مخالف تحاریک کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ دوسری جانب عوامی تحریک نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دورہ لندن کو شیڈول کے مطابق قرار دیا ہے۔

.......

/169