10 جولائی 2016 - 22:01
عبدالستار ایدھی کی عطیہ کی گئی آنکھیں 2 نابینا افراد کو لگادی گئیں

کراچی: ترجمان ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی عطیہ کی گئی آنکھیں 2 نابینا افراد کو لگادی گئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عبدالستار ایدھی کی عطیہ کی گئی آنکھیں 2 نابینا افراد کو لگا دی گئی ہیں، دونوں نابینا افراد کی ایک ایک آنکھ خراب تھی لیکن اب دونوں افراد عبدالستار ایدھی کی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں نابینا افراد کے آنکھوں کی ٹرانسپلانٹیشن ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹروں نے کی۔واضح رہے کہ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی انسانیت کی خدمت جاری رکھتے ہوئے اپنی دونوں آنکھیں عطیہ کردی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169