9 جولائی 2016 - 12:47
روس: جبہہ النصرہ اور داعش جیسے دہشتگرد گروہ فائربندی کو ختم کرنا چاہتے ہیں

شامی فوج نے اس ملک کے متعدد مغربی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے مغربی شہر لاذقیہ کے مضافاتی علاقے شلّف کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور اب وہ اسٹریٹیجک علاقے کنسبّا کی جانب بڑھ رہی ہیں - ماہرین کا کہنا ہے کہ کنسّبا پر شامی فوج کا کنٹرول ہوجانے سے لاذقیہ اور حلب شاہراہ پر پوری طرح سے امن قائم ہوجائے گا- ادھر دیرالزور کے علاقے میں شامی فوج نے داعش کے حملوں کو پسپا کر دیا ہے - اس کارروائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں - شامی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے حمص، حماہ اور حلب میں بھی الگ الگ کارروائیاں انجام دے کر بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- شامی فوج نے حمص کے مشرقی مضافات میں داعش کے ایک حملے کو پسپا کر دیا ہے- اس درمیان لاذقیہ میں روسی فوجی اڈے حمیمیم میں قائم روس کے کوآرڈینیشن مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جبہہ النصرہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہ فائربندی کو ختم کرنا چاہتے ہیں - شام میں گذشتہ ستائیس فروری سے فائربندی نافذ ہے یہ فائربندی امریکا اور روس کے مابین ہونے والے سمجھوتے کے تحت عمل میں آئی تھی -

.......

/169