اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی ایوان نمائندگان کے ایران مخالف حالیہ بل کی منظوری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ واشنگٹن کو چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے کے منافی سبھی مسائل کو برطرف کرے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعے کو امریکی ایوان نمائندگان کے ایران مخالف تازہ ترین بل پرجس میں ایران کو بوئینگ طیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نزدیک یہ بات انتہائی اہم ہے کہ فریق مقابل اپنے وعدوں پر عمل کرے اور ایران کو امریکا کے داخلی معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی پابند اور ذمہ دارہے - وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ داخلی سطح پر مسائل کو حل کرنا اور ایٹمی معاہدے کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنا امریکی حکومت کا کام ہے کہا کہ امریکا میں صدارتی انتخابات سے قبل اس طرح کے بل کی منظوری دونوں اہم جماعتوں کے درمیان مقابلہ آرائی کی کڑی ہے لیکن ان کے ان داخلی اختلافات اور وعدہ خلافیوں سے ہونے والے ناقابل تلافی نقصانات خود امریکیوں کو ہی اٹھانے پڑیں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲