7 جولائی 2016 - 12:54
عراقی وزیراعظم اور شاہ اردن کی ٹیلی فونیک گفتگو

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر زور دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ داعش کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک عراق سے دہشت گردوں کا صفایا نہیں ہو جاتا - عراقی وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور داعش کی کوشش ہے کہ وہ عراقی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کرکے اپنی شکست کا بدلہ لے- انہوں نے زور دے کر کہا کہ عراقی افواج دہشت گردوں کو شسکت دے کر رہیں گی اور اپنے ملک کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کریں گی - اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت کی مدد کرنے کو تیار ہیں - اردن کے بادشاہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد دینے کی بات ایک ایسے وقت کی ہے جب اردن علاقے کے ان چند ملکوں میں شامل ہے جو داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی مدد کر رہے ہیں.

.......

/169